کویت سٹی،یکم جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کویت میں پاکستانی سفارتخانہ میتوں کو ان کے آبائی علاقے روانہ کرنے کے لیے اقدام کر رہا ہے۔کویت میں ایک عمارت میں آتشزدگی سے ایک پاکستانی خاندان کے نو افراد ہلاک ہو گئے۔پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت سٹی کے مضافاتی علاقے الفروانیہ میں پیش آیا۔مرنے والوں میں گھر کا سربراہ محمد آصف ان کی اہلیہ، دو بیٹے، دو بیٹیاں، والدہ، بھابی اور بھتیجا شامل ہیں۔یہ خاندان پاکستان کے علاقے میاں چنوں سے تعلق رکھتا تھا۔تاحال آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں لیکن خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ بجلی کی فراہمی کے نظام میں نقص کا شاخسانہ ہو گا۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کویت میں پاکستانی سفارتخانہ میتوں کو ان کے آبائی علاقے روانہ کرنے کے لیے اقدام کر رہا ہے۔